لاہور(14 اگست 2025): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہےکہ پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیر اعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پر ایکسپو سینٹر لاہور میں میرا برینڈ پاکستان ایکسپو 2025 کے پہلے روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اس آزادی کی ضرورت ہے جس کی پالیسیاں ہم خود بنائیں قوم کو آگے بڑھائیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ہماری معیشت آزاد ہو آئی ایم ایف کی غلام نہ ہو۔
میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہا ہے تو ہم اس ظالم کی مصنوعات کیوں خریدیں ہم پاکستانی برینڈز کو پرموٹ کریں گے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوزر شاد اور پیاف کے پیٹرن ان چیف انجم نثار کا کہنا تھا کہ دو سو ارب ڈالر لے کر رہیں گے اور ملک کا قرضہ اتار کر رہیں گے اور ہم اپنی مصنوعات سے پاکستان کی تقدیر پاکستانی بدل سکتے ہیں یہ ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی رشوت لیتے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللّٰہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔