بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر حافظ نعیم نے کیا کہا؟

حافظ نعیم الرحمان سمیت 80 سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کا ردعمل آگیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر لکھا کہ ‏مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے اور  دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی پیش رفت کرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں اپنی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عوام کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں اس حوالے سے فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 45 ارب روپے مختلف شعبوں سے نکال کر اس پروگرام میں ڈالے جا رہے ہیں۔

قائد ن لیگ نے عوام کو ریلیف دینے پر مریم نواز کو شاباش پیش کرتا ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی کہتا ہوں کہ وہ عوام کیلیے بہت درد رکھتے ہیں، اس لیے ان کےسکون کیلیے اقدامات کریں۔