امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے دوران بجلی مفت فراہم کرنے وعدوں کو یاد کروا دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے سیاسی جماعتوں کے 300 یونٹ تک مفت بجلی کے بیانات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
انہوں نے لکھا کہ اقتدار میں ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد وعدوں کا کیا بنا؟ حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟
ان کے مفت بجلی کے دعوے اور وعدے؟ آج مہنگی ترین بجلی نے معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ فائدہ میں صرف حکمران اور ان کی شوگرمل مافیا رہا۔ عوام، کسان اور صنعت کار سب خسارے میں ہیں۔ pic.twitter.com/e6nkDwCYDh
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 12, 2025
ان کا کہنا تھا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال کر دیا فائدے میں صرف حکمران اور شوگرملز مافیا ہے، حکمران طبقہ کے علاوہ عوام، کسان اور صنعت کار سب خسارے میں ہیں۔