حافظ نعیم کی گورنرسندھ کو ملاقات کی دعوت

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ملاقات کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ادارہ نورحق آنے کی دعوت دی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم الرحمان کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ کل صبح 11:30 بجے ادارہ نورحق جائیں گے۔

دونوں رہنماوں کے مابین تلخیاں کم کرنے کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جارہے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم کا کارکن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم میں پھر چائنہ کٹنگ ماسٹر طاقتور ہوگئے ہیں، کان کھول کر سن لیں قبضہ مافیا کو چلنے نہیں دیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/hafiz-naeem-ur-rehman-and-kamran-tessori/

دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حافظ صاحب! چائنہ کٹنگ کے ذریعے میئر کراچی تو آپ بننا چاہتے تھے کس طرح رات کے آخری پہروں میں میرے پاس آئے تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر اتنا ہی تختی لگانے کا شوق ہے تو نادرا کو خط لکھ کر کہتا ہوں کہ آپ کا نام تبدیل کرکے میئر حافظ نعیم الرحمان رکھ دے۔