پنجاب کے شہر حافظ آباد میں چچا نے تین سالہ بھتیجے کو نہر میں پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد کے محلہ گڑھی غوث میں سفاک چچا نے تین سالہ بھتیجے میں نہر میں پھینک کر اس کی جان لے لی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تین دن کے بعد بچے کی لاش ہیڈنانوآنہ پنج پلہ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق محلہ گڑھی غوث کے رہائشی چچا نے بھائی سے رنجش پر بھتیجے کو قتل کیا، بچہ گھر نہ پہنچا تو والدین نے تلاش شروع کی ملزم بھی ساتھ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم بابر کا سراغ لگانے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں تین سالہ بچے کے قتل میں ملوث چچا کو گرفتار کیا گیا تھا۔
شمالی چھاؤنی کے علاقے میں قتل کیے گئے بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر پولیس نے مقتول کے چچا کو گرفتار کیا تھا۔