اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

حج 2025 کا معاہدہ

اسلام آباد : وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کیلئے ایک لاکھ 79ہزار210 حاجیوں کاکوٹہ لے لیا ہے، یکم مارچ 2024 سے حج درخواستیں لینا شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور سینیٹرطلحہ محمود نے تمام حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 1لاکھ 60 ہزارکے قریب افراد نے حج ادا کیا، کسی حادثے کی اطلاعا ت ہمیں موصول نہیں ہوئیں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ میں بھی 11لاکھ روپےجمع کراکرحج کرنےگیاتھا، سعودی عرب کی تاریخ کاسب سےبڑاحج بتایاجارہاہے، طلحہ محمو

طلحہ محمود نے بتایا کہ آئندہ سال کیلئے ایک لاکھ 79ہزار210حاجیوں کاکوٹہ لےلیا ، آئندہ سال پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کام ہوگا،وزیر مذہبی امور طلحہ محمود

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 16ستمبر 2023تک سعودی عرب الیکٹرانک سسٹم آپریشنل کردے گا ، جس کے بعد 25 فروری تک رہائشوں کابندوبست کرنا شروع کردیں گے اور یکم مارچ 2024 سے حج درخواستیں لینا شروع کریں گے۔

انھوں کا مزید کہنا تھا کہ سعودی وزیرکوسہولیات کےفقدان کی شکایت کی ہے ، میں نے حجاج کی تکلیف کی مد میں معاوضہ مانگا ہے ، جس پر سعودی وزیر نے یقین دلایا حجاج کوکچھ رقم واپس ملےگی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں اپنے احتساب کے لئے بھی تیار ہوں، میں نے مفت حج نہیں کرنےدیے نہ کرنےدوں گا۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ آئندہ حج کیلئےسعودی عرب میں چیزیں طےکرآیا ہوں ، جن نجی آپریٹرز نے سہولیات نہیں دیں وہ تیار ہوجائیں۔