’’حج تھری ڈی‘‘ نمائش، حرمین شریفین اور مناسک حج کے روح پرور مناظر

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں ایپ بنا لی

سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مراکش میں ’جسور‘ کے عنوان سے ’حج تھری ڈی‘ نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔  

عرب میڈیا کے مطابق نمائش میں وزیٹرز کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج کی ادائیگی کے مناظر دکھائے گئے جو انتہائی منفرد تجربہ رہا۔

وزارت نے مخصوص اسمارٹ فونز پر استعمال ہونے والی مخصوص ایپ ’حج تھری ڈی‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کے ذریعے وہ حرمین شریفین کے مناظر اور مناسک حج کا باسانی مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ میں متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں اردو، انگلش ، فرنچ اور عربی شامل ہے۔ اس ایپ کے ذریعے زائرین اہم معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں جب کہ آڈیوز اور وڈیوز کی سہولت بھی اس میں فراہم کی گئی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹم پر با آسانی کام کرتی ہے۔

اس حج تھری ڈی ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے اور اس کو استعمال کرتے ہوئے دور بیٹھے ہوئے افراد بھی حرمین شریفین کے روح پرور مناظر دیکھ سکیں گے۔