اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں حج کرپشن کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ میں حامد سعید کاظمی کی جانب سے سردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جبکہ دوسری جانب ایف آئی کے جانب سے پراسیکیوٹراظہر چوہدری نے پیش ہوناتھا۔
اظہر چوہدری بیماری کی وجہ سے عدالت نہ آسکے اور ان کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیےملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی تھی۔