مکہ مکرمہ: حج کا رکن عرفات اعظم مکمل ہوگیا جس کے بعد حجاج نے خطبہ سنا اور دعائیں مانگیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میدان عرفات، جبل الرحمہ کے اطراف امن عامہ کے اہلکاروں نے بہترین فرائض سرانجام دیے حجاج کی اگلے مراحلے میں مزدلفہ کی طرف روانگی شروع ہوگئی۔
حجاج مزدلفہ میں رات بھر کھلے آسمان کے نیچے عبادت کریں گے اور کنکریاں اکٹھی کریں گے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حجاج مزدلفہ میں مغفرت اور عشا کی نماز پڑھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حج کا خطبہ دیا گیا تھا۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا کہ، اے ایمان والو! اللہ کی عبادت کرو، اللہ ہی واحد معبود ہے، اسی کی عبادت کریں۔ مسلمانوں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو، بے شک اللہ رب العزت ہر چیز سے واقف ہے۔
https://urdu.arynews.tv/khutba-e-hajj-2022-upd/
خطبے میں کہا گیا، وہ تمام عبادات کی جائیں جس کا حکم اللہ نے اپنے نبی ﷺ کے ذریعے دیا۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے جو تم کرتے ہو، اللہ نے زکوٰة ادا کرنے کا حکم دیا ہے، اللہ نے نماز اور روزے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔
خطبے میں کہا گیا، اسلام کی دعوت عام کرنے کی طرف جائیں، اللہ رب العزت نے فرمایا، لوگوں کو معاف کردیا کرو۔ رسول ﷺ نے فرمایا جن کے اخلاق اچھے ہوں گے وہ قیامت کے دن میرے زیادہ قریب ہوں گے۔ خیر کے کاموں میں مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
خطبہ حج میں کہا گیا، مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو نفع پہنچائیں، انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔ سب سے بڑی نعمت توحید کی ہے۔
خطبے میں کہا گیا، اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہوجاؤ، اللہ نے فرمایا متقی کے لیے جنت کی خوشخبری ہے۔ سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔
خطبہ حج میں کہا گیا، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، مصیبت اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا۔