اسپانسر شپ اسکیم میں اوور سیز پاکستانیوں کی عدم دلچسپی کے بعد انھیں راغب کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے وزاتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے بعد اب وزارتِ اطلاعات کی بھی معاونت مانگ لی ہے تاکہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے عازمین حج کو راغب کیا جاسکے۔
وزارتِ مذہبی امور نے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کو بھی خط لکھا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار سے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جائے۔
اسپانسرشپ اسکیم کےتحت25 ہزار کے کوٹے پر صرف 2800 درخواستیں موصول ہو سکی ہیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اب تک 58 ہزار درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈالرز میں درخواستیں جمع کرانے والےعازمین قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حج درخواستیں 22 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔