شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حاجرہ یامین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید شرٹ اوربلیو جینز میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حاجرہ یامین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بنائی۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حاجرہ یامین اور فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، حاجرہ ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ڈرامے میں منال خان منفی کردار میں جلوہ گر تھیں، نادیہ حسین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب، سید محمد احمد، ساجدہ سید ودیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔