کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 238 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادم شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف حلقے کے تین رہائشیوں نے اعتراضات داخل کیے تھے۔ اعتراض میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدوار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
ضلع شرقی این اے 238 پر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پی ٹی آئی امیدواروں پر اعتراضات دائر کیے تھے۔ ایم کیو ایم نے این اے 240 میں علیم عادل شیخ، مراد شیخ سمیت 3 امیدواروں کے خلاف دائر کیے تھے۔
چند روز قبل کراچی پولیس نے حلیم عادل شیخ کی مزید 3 مقدمات میں گرفتاری ظاہر کی تھی۔ ان کی ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں۔ 3 تھانوں کے تفتیشی افسران نے حلیم عادل شیخ سے جیل میں تحقیقات کی اجازت طلب کی تھی۔