حلیم عادل شیخ پر تشدد ہوا یا نہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر تشدد کب ہوا؟ کس ‏نے کیا؟ تصویروں اور ویڈیو سےکچھ کہانی سامنےآگئی۔

حلیم عادل شیخ پر کیا واقعی تشدد ہوا؟ اگر ہوا تو انہیں کس نے مارا پیٹا؟ ایک ویڈیو اور کچھ ‏تصویروں سےکہانی کچھ واضح ہوتی ہے۔

جیل حکام نےکچھ تصویریں جاری کی ہیں جن میں سندھ اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر کو جاتا دیکھا ‏جاسکتا ہے ان کے ساتھ ایک افسراورسات اہلکاربھی ہیں۔

جیل انتظامیہ نےدعویٰ کیا کہ حلیم عادل شیخ کی حفاظت کی جارہی ہے ان پرکسی نےتشدد نہیں ‏کیا۔ اےآروائی نے ایک اور ویڈیوحاصل کی ہےجس میں حلیم عادل شیخ چلتےچلتےاچانک بھاگتے ‏نظر آتے ہیں جیسےوہ کسی سےبچ رہے ہوں،گیٹ پرتعینات اہلکاربھی آگےکی طرف بھاگتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل میں مخالف دھڑےکےکچھ قیدیوں نےپہلےنعرےلگائے پھرحلیم عادل ‏شیخ کو مارا پیٹا یہ حملہ چند منٹوں سےزیادہ کا نہیں تھا،جس کےبعدحکام نےقابوپالیا۔
جیل حکام نعرےبازی کا تو اعتراف کرتےہیں لیکن تشدد ہونا ماننےکو تیار نہیں۔