اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر حماد اظہر پر اسٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، حماد اظہر پر اسٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔
اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں حماداظہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
حماداظہراورمیونسپل کمیٹی فیروزوالاکےبلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد اقبال ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایفکواسٹیل ملزکی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیس مدمیں سرکاری خزانےکونقصان پہنچایاگیا، بلڈنگ پلان اورنقشےکی منظوری کےبغیرایفکواسٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمہ داران کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے حماد اظہر اور بلڈنگ انسپکٹر حاجی اقبال کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔