’حماداظہر کو والد کے جنازے میں آنےکی اجازت ہونی چاہیے‘

عمران خان کو 2 اے سی، پی سی کھانے منگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں، رانا ثنا اللہ

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ حماد اظہر کو اپنے والد کی نمازِجنازہ میں شرکت کرنی چاہیے، حماداظہر کو والد مرحوم میاں اظہر کے جنازے میں آنےکی اجازت ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ مرحوم میاں اظہر ہمارے ساتھ ن لیگ کا حصہ رہے ہیں مرحوم میاں اظہر نوازشریف کے بھی قریبی رہے ہیں سیاست الگ چیزہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے۔

https://urdu.arynews.tv/mian-azhar-former-governor-punjab-passes-away/

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مضبوط ہیں ہماری جدوجہد اپنی جگہ پی ٹی آئی کی بھی محنت ہے، اللہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاست کو اسی طرح ترقی دے، عرصےسےتحریک کی باتیں کی جارہی تھیں کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسےکی اجازت نہیں ملےگی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو جائے پشاور میں جاکر کرے ہم تو پی ٹی آئی کوکہتےہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں۔

سینیٹ الیکشن پر مشیر نے کہا کہ کےپی میں سینیٹ کی ایک نشست کا ہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہو سکتی ہے، کےپی کی سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یا پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا، ہو سکتا ہے مرادسعید بطور سینیٹر حلف لینے بھی نہ آئیں۔