حماس کو مذاکرات کی بحالی کے لیے نیا مصری-امریکی منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔
حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے ایک نیا مصری-امریکی منصوبہ موصول ہوا ہے جس پر تنظیم نے سنجیدگی سے غور کیا ہے۔
تجویز کے مطابق حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے صہیونی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے والے چار دیگر افراد کی لاشیں حوالے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
تحریک نے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مرحلہ دوم کے تمام امور پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب، امریکی ویب سائٹ "Axios” نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد جنگ بندی اور دیگر متعلقہ معاملات پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔