اسرائیل کو حماس کے منہ توڑ جواب پر مسلم ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں

حماس کی جانب سے اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر مسلم ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف حماس کے جانبازوں کی جانب سے بڑے آپریشن پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں لوگ نکل آئے، اور عظیم الشان ریلی کی صورت میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ترکیے کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد آپریشن طوفان الاقصىٰ کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے، اور فلسطینی عوام کے جائز حق کی حمایت اور اسرائیلی قبضے کے خلاف نعرے لگائے، ترکی کے تاریخی شہر قونیہ میں بھی لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب نے اسرائیل فلسطین کشیدگی فوری ختم کرنے کی اپیل کر دی

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نکلی، اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، عراق کے دارالحکومت بغداد کی عمارتیں فلسطین کے پرچم میں رنگ دی گئیں۔

فلسطینی سپاہیوں کی اسرائیلی ماں اور بچوں کو تسلی دینے کی ویڈیو وائرل

حماس کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے حق میں کویت میں بھی ہزاروں افراد نکل آئے، اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا، مظاہرین نے فلسطینوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔