حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا؛ ہلاکتیں

حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا؛ ہلاکتیں

غزہ (20 اگست 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے تازہ حملے میں خان یونس کے علاقے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک نئی قائم کردہ اسرائیلی فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق اس کے مزاحمت کاروں نے گھروں کے اندر معمولی ہتھیاروں اور دستی بموں سے کئی قابض فوجیوں کا خاتمہ کیا، ہمارے ایک سنائپر نے مرکاوا 4 ٹینک کے کمانڈر کو بُری طور پر زخمی کیا اور ایک خودکش بمبار نے اسرائیلی فوجیوں کے درمیان دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 18 ہزار سے متجاوز

حماس کے عسکری ونگ نے بتایا کہ حملے میں مارٹر فائر، اینٹی ٹینک گولے اور دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور یہ حملہ اس کے مزاحمت کاروں کے پیچھے ہٹنے سے کئی گھنٹے پہلے تک جاری رہا۔