حماس 12 قیدیوں کی رہائی کیلیے تیار۔۔ لیکن!

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں قید 12 قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن "زمینی صورت حال” – اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے اس عمل میں رکاوٹ ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے 241 افراد کو یرغمال بنا یا تھا جب اس نے 7 اکتوبر کو حملہ کیا تھا جس میں سے اب تک چار کو رہا کیا جا چکا ہے جن میں دو اسرائیلی اور دو امریکی ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/abu-obeida-is-the-spokesman-of-al-qassam-message-to-isreal/

القسام بریگیڈز کے ٹیلیگرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں 12 قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے جو غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں لیکن ’قبضے‘ نے اس میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے، جان لو کہ ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔