اسرائیلی بمباری میں مزید یرغمالی ہلاک

حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 7 اسیران ہلاک ہوگئے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کی گئی تحقیقات کے بعد اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اس کا یرغمال بنائے گئے جنگجوؤں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ساتوں کی موت کب ہوئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد اسیران مارے گئے ہیں جن میں تین ایسے ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے گولی مار دی تھی۔

https://urdu.arynews.tv/biden-qatars-sheikh-tamim-stress-need-for-truce-deal-white-house/

امریکی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے فون پر بات کی اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم چھ ہفتوں کے دوران فوری اور پائیدار جنگ بندی ہو جائے گی۔