افغانستان نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی ون ڈے سیریز کے لیے متعلق سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
افغانستان نے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیے 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے 3 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاک افغان سیریز کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
شمی سلوا کا کہنا ہے کہ ہمیں ایشیائی ممالک اور دیگر ممالک کی مدد کرنے پر خوشی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی جو افغانستان نے 2-1 سے اپنے نام کرلی تھی۔