افغان مشیربرائے قومی سلامتی کل ایک روزہ دورے پراسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد: افغان مشیر  برائے قومی سلامتی، حمد اللہ محب کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے.

سفارتی ذرائع کے مطابق حمد اللہ محب کل اسلام آباد پہنچیں‌ گے، اس دورے میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

[bs-quote quote=”افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سفارتی ذرائع”][/bs-quote]

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد بھی ہوگا۔

وفد میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہوں گے.

افغان مشیر قومی سلامتی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر داخلہ میجر جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہوں گے.

سفارتی حکام کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوگی، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی.

مزید پڑھیں: پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

توقع کی جارہی ہے کہ اس اہم دورے میں خفیہ معلومات کے تبادلے، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بات ہوگی.

تجزیہ کار موجودہ صورت حال میں‌ فغان مشیر قومی سلامتی، حمد اللہ محب کے خصوصی اہمیت دے رہے ہیں.