پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی۔
حماد اظہر نے کہا کہ میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے، اڈیالہ نہیں جاسکتا، پنجاب کی تنظیم میں ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ میری رائے، نہ رضامندی شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔