اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر حماد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ سال کے آخری 4 ماہ کی پیشرفت کا اعتراف کیا، اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
FATF has noted progress already achieved by Pakistan during the last one year and especially in the last 4 months. However, more work needs to be done as our action plan is perhaps the most ambitous and challenging ever handed out to any country. 1/2
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 18, 2019
وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے کہا کہ پاکستان کو ملا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔
Pakistan has targeted to complete all items on its FATF action plan and InshAllah upgrade from the grey list to the white list of FATF in 2020.
A coordinated effort from all Regulators, LEAs, Federal and Provincial Govt Depts is already underway in this regards.— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 18, 2019
ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔