لفظوں کے کھیل میں پاکستانی نے پھر کمال کر دیا اور حماد ہادی خان نے امریکا میں ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کٹیگری جیت لی۔
اے آر وائی نیوز کے پاکستان کے ہونہار نوجوان حماد ہادی خان نے امریکا میں سبز ہلالی
پرچم بلند کر دیا اور لاس ویگاس میں منعقدہ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کٹیگری جیت لی۔
حماد خان نے 24 میں سے 21 گیم اپنے نام کرکے یہ اعزاز حاصل کیا اور یہ ان کا تیسرا ورلڈ ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں تھائی لینڈ میں پرنسز کپ اور 2018 میں برطانیہ میں منعقدہ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کا اوپن ڈویژن جیتا تھا۔
حماد کا اسپریڈ اسکور 1854 رہا جبکہ سنگاپور کے جیریمی کھو 16 گیمز اور امریکا کے اسٹیفن کیک 15 گیمز جیت کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب اوپن کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ نے 24 میں سے 15 میچز جیت کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ کے نائب صدر طارق پرویز ساتویں پوزیشن پر رہے۔
پریمیئر ڈویژن کیٹیگری کے مقابلے کل ختم ہوں گے جس میں پاکستان کے وسیم کھتری ایکشن میں ہیں۔ وسیم کھتری نے ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ سے قبل ارلی برڈ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
واضح رہے کہ امریکا کے شہر لاس وگس میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔