غزہ: الجزیرہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بڑا بیٹا حمزہ بھی شہید ہوگیا ، وائل پہلے ہی اپنے پورے خاندان کو کھوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الد حدوح کا بیٹا حمزہ ساتھی صحافی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا۔
وائل نے ابھی ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی بیوی، بیٹیوں اورنواسوں کو مٹی میں اتارا تھا، صرف ایک بیٹا اور بیٹی زندہ بچے تھے۔
حمزہ وائل کو اس کے ساتھی صحافی مصطفیٰ سمیت اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا، شہید ہونے تک حمزہ باپ کی طرح بہادری سے صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتا رہا، حمزہ وائل اپنے باپ کی طرح نڈر صحافی تھا۔
وائل غمزدہ لیکن ٹوٹا نہیں، دوبارہ مائیک تھام لیا اور کیمرے کے سامنے کھڑا ہو کر دنیا کے سامنے سچ لانے کی ذمہ داری نبھارہا ہے۔