ہانیہ عامر نے اپنے ’رشتے‘ کیلیے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اسٹار ہانیہ عامر نے اپنے ’رشتے‘ کیلیے بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا سے مدد مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ ملہوترا کو حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں دیکھا گیا جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں ثانیہ ملہوترا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے بہت رشتے کروائے ہیں، میں کافیوں کی شادی کروا چکی ہوں، میں نے اپنی بہن کی بھی شادی کروائی تھی۔

پوڈکاسٹ میں جب بہن کی شادی کروانے کے بارے میں پوچھا گیا تو ثانیہ ملہوترا نے بتایا کہ اُن دونوں کو میں نے ملوایا تھا، میں نے اپنے کافی دوستوں کو ملوایا جن کی شادیاں ہو چکی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جن کی شادیاں کروائی سب خوش حال ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کچھ اڑ سکتے ہیں اور کچھ روشنی سے تیز دوڑ سکتے ہیں لیکن ثانیہ کی سُپر پاور میچ میکنگ ہیں۔

دیگر صارفین کی طرح ہانیہ عامر نے بھی ویڈیو پر کمنٹ کیا۔

انہوں نے ثانیہ ملہوترا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’مدد‘ جبکہ جواب میں بھارتی اداکارہ نے یقین دہانی کروائی کہ ’ضرور بہن‘۔