اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی تیسری قسط نے نشر ہوتے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے جبکہ چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے اچانک آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔
ایک سین میں ماہی افسردہ ہوکر اریب کے گھر سے لوٹتی ہیں جہاں ان پر طنز کیا جاتا ہے وہ گھر آکر والدہ سے کہتی ہیں کہ ’مجھے کسی محل والے سے شادی نہیں کرنی ہے۔‘
ماہیر، اریب کے معافی مانگنے کے بعد پھر دوست انابیا کے ساتھ تقریب میں جاتی ہیں لیکن گھر سے مسلسل فون آرہے ہوتے ہیں جس پر والدہ کو کہتی ہیں کہ میں آرہی ہوں۔
تیسری قسط کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ ’اریب ماہی کو شادی کے لیے پروپوز کردیتے ہیں لیکن وہ اس اچانک پروپوزل پر سٹپٹا کر رہ جاتی ہیں۔‘
کیا ماہی ،اریب سے شادی کرلیں گی؟ کیا سعد کو کزن ماہی کی محبت مل سکے گی؟ یہ دیکھنے کے لیے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی اگلی اقساط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram