ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کے ساتھ اداکارہ یشما گل اور دیگر دوستیں بھی موجود ہیں۔

عاصم اظہر کانسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’جاتے ہوئے لمحوں کو پاس بلاتا ہے‘ گنگنا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی چند ماہ قبل ہی ختم ہوگئی جبکہ اس سے قبل گلوکار اور ہانیہ عامر کے افیئر کی خبریں بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔

عاصم اظہر کو ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے کانسرٹس میں بھی فینز ہانیہ عامر کا نام ضرور لیتے تھے۔

گزشتہ دنوں اب میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کہ میں کانسرٹ میں پھر سے ایسے ہی منچلے پہنچے لیکن اس دفعہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ میرب علی کا نام پکارا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کراؤڈ یک زبان ہو کر میرب کا نام لیتا نظر آیا تھا۔