شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی پوسٹس دوبارہ شروع کریں۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوکیشن میں بتایا کہ وہ امریکی ریاست نیویارک میں موجود ہیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ کیا شیئر کرنا ہے اور کس چیز کو پرائیویٹ رکھتا ہے اب میں وہی کرتی ہوں جو میرے لیے ٹھیک لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے اچھے لمحات کو انجوائے کیا جس پر کوئی افسوس نہیں لیکن اس تعلق میں رہتے ہوئے مشکل لمحات کا بھی سامنا کیا میں انہیں تبدیل نہیں کرسکتی اس وقت مجھ میں جتنی عقل و سمجھ تھی اس حساب سے فیصلے کیے اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔