کراچی : گلستان جوہر میں برقعہ پوش خاتون سے ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیں گئیں جبکہ متاثرہ لڑکی کی شناخت بھی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں برقعہ پوش خاتون سے ہراسگی کے واقعے پر پولیس حکام نےایس پی گلشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دیں۔
3رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی گلشن کریں گے ، ٹیم میں 2ایس ایچ اوز ارشد آفریدی اور عدیل بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ قانونی کارروائی اور پولیس سے تعاون کیلئے راضی نہیں اور سماجی دباؤ کے پیش نظر سامنے آنے سے کترارہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گلی کے چوکیدار کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، چوکیدارواقعے کے وقت موجود تھا مگرملزم کوپکڑنےکی کوشش نہیں کی،پولیس
نوجوان ملزم کی شناخت تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے کیونکہ ماسک پہنا ہوا تھا تاہم انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔