بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف زہر آلود بیانات دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔
ماضی میں ہربھجن سنگھ کی شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کئی سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستیاں رہی ہیں مگر اس کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آتے۔
تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برد پڑے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں جو سرحد پر کھڑا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کہ کے شیڈول کے اعلان سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گا اور پاکستان کے خلاف میچز نہیں کھیلے گا، تاہم شیڈول جاری ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔