ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت ٹیم کے آئندہ ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر کرنے کی مخالفت کردی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ پاکستان اور قومی ٹیم کے حوالے سے ہمیشہ ہی بیان دیتے رہیں ہیں تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بیان دے کر ایک بار پھر بتایا کہ انہیں کتنی نفرت ہے۔
ہربجھن کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ کھلاڑیوں کا پاکستان جانا محفوظ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے لوگ اپنے ملک میں ہی محفوظ نہیں تو ہمارے کھلاڑی سفر کرنا کا خطرہ کیوں مول رہے ہیں؟، بھارتی حکومت کا فیصلہ درست ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔