’ہردیپ سنگھ قتل کے الزامات کو امریکی صدر سنجیدگی سے لے رہے ہیں‘

کینیڈا میں خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر ترجمان امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل جان کربی کا اہم بیان آگیا۔

جان کربی کے مطابق ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزامات کو امریکی صدر سنجیدگی سے لے رہے ہیں صدربائیڈن نے قتل کی تحقیقات کیلئے بھارت پر تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارتی حکومت کےملوث ہونےکابیان دیا تھا صدر جو بائیڈن ان الزامات کےحوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں بائیڈن اس قتل کی تحقیقات کیلئے کینیڈا کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/killing-of-sikh-leader-in-canada-intelligence-agencies-of-5-major-countries-against-india/

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک مکمل شفاف، جامع تحقیقات ہی صحیح طریقہ ہے امریکا اس قتل کی تحقیقات پر بھارت اور کینیڈا کیساتھ رابطے میں رہےگا امریکاان الزامات کےبارےمیں "شدیدفکرمند” ہے۔

ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ اس قتل کےمجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

ہردیپ سنگھ کے بیٹے نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کیساتھ سچ سامنے آہی جاتا ہے۔

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد کینیڈا نے شہریوں کو بھارت سفر کرنے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کینیڈا کی جانب سے ہند تجارتی مذاکرات پہلے ہی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔