بھارتی کپتان روہت شرما کے مداحوں نے کیا واقعی ہاردک پانڈیا کے ساتھ بدتمیزی کی ہے، ان پر جملے کسنے کی ویڈیو کا اصل کہانی سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کو ایئرپورٹ پر بھارتی کپتان روہت شرما کے مداحوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا ہے اور لوگ ان پر جملے کس رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانڈیا گاڑی سے اتر رہے ہیں اور لوگ ہاردک کے سامنے ’ممبئی کا راجہ روہت شرما‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
People are shouting 'Mumbai Cha Raja Rohit Sharma' infront of Hardik Pandya.
Rohit Sharma is an emotion of India.🐐
SHAMELESS MUMBAI INDIANS pic.twitter.com/qp5P8O30VF
— 𝐇𝐲𝐝𝐫𝐨𝐠𝐞𝐧 (@ImHydro45) December 21, 2023
کئی پوسٹ میں روہت کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روہت شرما کے لیے ہندوستانی کافی جذبات رکھتے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کو بے شرم کے القابات سے بھی نوازا گیا۔
گجرات ٹائٹنز کے لیے آئی پی ایل جیتنے والے کپتان پانڈیا نے نومبر 2023 میں اپنی پرانی فرنچائز ممبئی انڈینز کو جوائن کیا تھا۔ دسمبر میں روہت شرما کی جگہ ہاردک کو ممبئی کا کپتان مقرر کیا تھا، جس کے بعد سے روہت کے مداح کافی برہم ہیں۔
شائقین خصوصاً سوشل میڈیا پر تنقید اور غصے کو اظہار کررہے ہیں کہ 10 سال تک فرنچائز کی قیادت کرنے والے کپتان کو کیوں ہٹایا گیا۔
تاہم روہت کے فینز کی جانب سے ہاردیک پانڈیا کو برا بھلا کہنے کی ویڈیو جعلی ہے اور یہ کسی شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہاردک کی وائرل ہونے والی ویڈیو 30 اپریل 2020 کی جب وہ ایئرپورٹ آرہے تھے، جبکہ آل رائونڈر کو اسی سال ممبئی انڈینز کی کپتانی سونپی گئی ہے۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاردک کے خلاف سوشل میدیا پر چلنے والی یہ ویڈیو جعلی ہے جسے روت شرما کے کسی جذباتی مداح نے وائرل کردیا ہے۔