بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین وکٹیں لے لیں۔
بگ بیش لیگ کے 14ویں میچ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی سکسرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
میلبرن اسٹار نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Haris Rauf has his first wicket for the evening! #BBL13 pic.twitter.com/FumyfdK4T6
— KFC Big Bash League (@BBL) December 26, 2023
سڈنی سکسرز کے جیمز ونس کی 83 رنز کی دھواں دار اننگز بھی سکسرز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔
میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
حارث رؤف نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
THREE wickets in the over
That was special from Haris Rauf. #BBL13 pic.twitter.com/HM8ZS5UlBb
— Melbourne Stars (@StarsBBL) December 26, 2023
اسامہ میر نے بھی چار اوورز میں 19 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، ہلٹن کارٹ رائٹ کو 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Huge breakthrough for the Stars with the reliable Jordan Silk back in the sheds for one! #BBL13 https://t.co/6VCTfTXnGO
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 26, 2023