کراچی: پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد فوری معافی مانگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو صفر پر کلین بولڈ کیا تھا، کرکٹ شائقین کی جانب سے حارث رؤف کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
you know when bowler gets you out on golden duck and apologies for it instead of chest thumping, you know you have done enough to earn resepct all around the world, Shahid Afridi was more than a cricketer, a Brand, A Hero!! Maybe his last PSL match pic.twitter.com/nbsm5YIG7Q
— Ali (@AleyFarooq_) November 15, 2020
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
Haris Rauf Expression 👏👏#HarisRauf #LQvsMS
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) November 15, 2020
ملتان سلطانز کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ ویزے کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
It's @KarachiKingsARY vs @lahoreqalandars final in the @OfficialPSL V final on Tuesday… it's finally Final!!
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) November 15, 2020
یاد رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں 17 نومبر (بروز منگل) کو مدمقابل آئیں گی۔