قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میلبرن اسٹارز کے فیملی ڈے میں شرکت کی، میلبرن اسٹارٹس نے ایکس پر جاری ٹوئٹ میں بولر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
Look who’s here 👀 pic.twitter.com/e4FvNnXldn
— Melbourne Stars (@StarsBBL) December 10, 2023
میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دیکھو یہاں کون ہے‘، فاسٹ باؤلر نے میلبرن میں فیملی ڈے میں شرکت کی جہاں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اسپنر اسامہ میر پہلے ہی میلبورن اسٹارز کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کے لیے تاخیر سے این او سی جاری کیا تھا۔