حارث رؤف کو بُری کارکردگی پر ڈراپ کردینا چاہیے! وسیم اکرم نے کیا کہا؟

قومی پیسر حارث رؤف کو بُری کارکردگی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردینے کے مشورے پر وسیم اکرم نے اپنا واضح موقف پیش کردیا۔

رضوان جعفر نامی صارف نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو نہیں لگتا کہ حارث رؤف کو بہت زیادہ چانس دے دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ کسی بیک اپ پلیئر کو لانا چاہیے، صارف نے یہ بھی کہا کہ انھیں ہر بار بہت بری طریقے سے ماڑ پڑ رہی ہے۔

اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان صاحب بیک اپ پلیئر آپ ہی بتا دیں، اگر آپ نے ایسا کوئی پلیئر اپنی جیب میں رکھا ہے تو ہمیں دے دیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور میں ہمیشہ اس چیز سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں لیکن عقل بھی تھوڑی استعمال کرلیا کریں۔

ایک شائق نے بھارت سے پیغام بھیجا کہ ویرات کوہلی کو ان کی 35ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دے دیں جس پر میزبان فخر عالم نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

فیصل نامی صارف نے سوال کیا کہ اعظم خان کو کیوں اس ورلڈکپ میں نہیں کھلایا جارہا ہے جس سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ سوال سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سے کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے پاکستان ٹیم میں ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال کیا اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں، جس پر مصباح نے کہا کہ انھوں نے اپنی صلاحیت شو کی ہے مگر پلیئرز پر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔