ویڈیو: حارث رؤف نے تباہی مچا دی

دی ہینڈرز میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی شاندار بولنگ نے دھوم مچا رکھی ہے۔

ایونٹ میں ویلش کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ نے حریف بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔

سدرن بریو کے خلاف حارث رؤف کی تیز گیند بازی نے بلے بازوں کو ہوش اڑا دیے۔ رؤف نے محض 15 گیندوں پر 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپیڈ اسٹار کے سامنے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ انہوں نے فن ایلن، جیورج گارٹن اور جیمز فلر کو پویلین بھیجا۔