’آسٹریلیا ٹور پر حارث رؤف کو بھیجنا چاہیے‘

حارث رؤف

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو دورہ آسٹریلیا پر بھیجنے کی حمایت کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ٹور پر حارث رؤف کو بھیجنا چاہیے، ہم 6 سال سےکہہ رہے ہیں لڑکوں کو ڈومیسٹک زیادہ کھلائیں پہلےکھلاڑی دوسےتین ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آتا تھا ڈومیسٹک کے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔

کامران اکمل نے کہا کہ امید ہے وہاب ریاض چیف سلیکٹر بنے تو اچھا کام کریں گے وہاب ریاض اپنی ٹیم بنا رہے ہیں پی سی بی نے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا براہ راست قومی ٹیم کے ساتھ منسلک نہیں ہونا ملک کیلئےکام کرنے کا شوق ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول ، اور ایج گروپ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرانی مینجمنٹ کی غلطیوں کابہت نقصان ہوا عاقب جاویدکوبرےوقت میں بھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔