حارث رؤف کی بارات اور ولیمے کی تاریخ آگئی؟ سوشل میڈیا پر کارڈ وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جو گزشتہ سال نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اب اپنی دولہنیا کو گھر لانے والے ہیں بارات اور ولیمے کے تاریخیں سامنے آ گئیں۔

حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کا اہم ستون ہیں جو گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے تاہم فاسٹ بولر اب اپنی دلہنیا گھر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کی بارات اور ولیمےکے تاریخوں‌ کے حوالے سے دعویٰ سامنے اآیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا حارث رؤف کی بارات کا شادی کارڈ دراصل ان کی دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا کو دھوم دھام سے رخصت کراکے ہمیشہ کے لیے اپنے گھر لے آئیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نامی ایک صارف نے مذکورہ کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ دعوت نامہ انہیں شادی میں شرکت کے لیے موصول ہوا ہے تاہم انہوں نے دلہن سے اپنا کوئی رشتہ یا تعلق ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

اس کے ساتھ ہی مریم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بارات 6 جولائی کو ہوگی جب کہ اگلے روز 7 جولائی کو ولیمے کا ریسپشن ہوگا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف نے گزشتہ سال دسمبر کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا اور اس تقریب میں موجودہ اور سابق قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔

حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر خاص طور پر معافی مانگنے والے انداز کے فوٹو شوٹ کے میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر کی شادی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا اور حارث رؤف کے بعد ان کے بہترین دوست اور ٹیم میٹ شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح ہوا تھا اس کے بعد شاداب خان سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے تھے۔