لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے بازعمراکمل کی جگہ حارث سہیل کوآئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی تصدیق انٹرنشینل کرکٹ کونسل نے بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپینز ٹرافی میں عمراکمل کی جگہ حارث سہیل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عمرامین، حارث سہیل اور آصف ذاکر کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا ہے۔
BREAKING: Haris Sohail replaces Umar Akmal in Pakistan's squad for #CT17. pic.twitter.com/81zcdncNOk
— ICC (@ICC) May 23, 2017
ذرائع کے مطابق حارث سہیل کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ بنانے کا فیہصلہ این سی اے کے ٹرینر کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ رپورٹ کے بعد کیا گیا جس کے تحت سہیل حارث کو مکمل فٹ پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث چیمپینز ٹرافی سے باہر ہونے والے مڈل آرڈربلے باز عمر اکمل جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے اور ان کی جگہ حارث سہیل ٹیم کا حصہ بنیں گے جس کے لیے وہ ایک سے دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں اوربیٹنگ و باﺅلنگ دونوں شعبوں پر محنت کی ہے جس کے باعث پورا اعتماد ہے کہ بورڈ اور پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا۔