واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کی نامزدگی کی دوڑ میں صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے نیواڈا پرائمری میں کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن اورڈیموکریٹ جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوارکے لیے نامزد ہونے کی دوڑتیسری مرحلے میں داخل ہوئی جس میں ڈیموکریٹس کی جانب سےصدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کونیواڈا پرائمری میں سبقت حاصل ہوئی۔
ہیلری کونیواڈا پرائمری ہیلری سے اٹھارہ ڈیلیگیٹ اوران کے مدمقابل ریپبلکن کی امیدواربرنی سینڈرز کے چودہ ڈیلیگیٹ منتخب ہوئے۔
اس سے قبل ہیلری کلنٹن اوربرنی سینڈرز کےدرمیان دوراونڈزمیں مقابلہ ایک ایک جیت سے برابررہا۔
ریاست آئیووا میں ہیلری کلنٹن کامیاب رہی تھیں جبکہ نیو ہیمشائر میں برنی سانڈز نے با آسانی کامیابی حاصل کی تھی۔