بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراض ہوکر وکٹ پر بیٹ مارنے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو سزا مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے والی بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور تین ڈی مریٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں کامیابی سے محرومی پر بھارتی کپتان نے ناقص امپائرنگ پر غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر انھوں نے آن فیلڈ امپائرز کو ٹیم کے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن میں شریک ہونے کا بھی کہا تھا، تیسرا میچ ٹائی ہوجانے پر ٹرافی دونوں ملکوں نے شیئر کی ہے۔
IND-W captain Harmanpreet hit the stumps, shouts at the umpire then showed middle finger & thumb to the fans after given LBW by the umpire, claiming it was bat.
She Also Complaint about Umpiring In Press Conference #HarmanpreetKaur #INDWvsBANW pic.twitter.com/4HY8nWff8x— Saqlain (@SaqlainHameeed) July 22, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ کپتان نگارسلطانہ نے بھارتی ہم منصب کے رویے سے متعلق سوال پر کہا کہ انھیں زیادہ بہتر رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کرکٹ ڈسپلن اور قدر کرنے کا ہی نام ہے، کھیل میں امپائرز کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے چاہے وہ ہمیں پسند ہی کیوں نہ آئے، انھوں نے ہماری پلیئرز سے متعلق ناراضی کا اظہار نہیں کیا ہے، لہذا اس معاملے پر ہمارا زیادہ کچھ کہنا نامناسب ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہرمن پریت کور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وکٹ پر بیٹ مار رہی تھی اور پھر امپائرز بنگلہ دیشی امپائر کو ٹیم کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو سیشن میں بھی شریک ہونے کا کہہ رہی تھیں۔