قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کیوی بیٹر مچل سینٹنر کا کیچ چھوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔
فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔
تاہم نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کی مچل سینٹنر کا کیچ ڈراپ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حسن علی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر مچل سینٹنر کا کیچ ڈراپ کیا، سینٹنر نے 17 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
Just Hasan Ali & Pakistan doing Pakistani things #PakistanCricketTeam #PAKvNZ #ICCCricketWorldCup pic.twitter.com/85gyUpKPHN
— Johatsu (@The_Johatsu) November 4, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا جس کے بعد میتھیو ویڈ نے میچ میں کامیابی آسٹریلیا کو کامیابی دلوا دی تھی۔