ویڈیو: حسن علی نے بابر کو آؤٹ کرنے پر جشن نہ منانے کی وجہ بتا دی

لنکا پریمئر لیگ میں حسن علی نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے پر جشن نہ منانے کی وجہ بتا دی۔

لیگ میں ہفتہ کی رات پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دمبولا نے کولمبو اسٹرائیکرز کے خلاف 50 رنز سے فتح حاصل کی۔

بین میک ڈرموٹ کی ناقابل شکست نصف سنچری، بنورا فرنینڈو، حسن علی، اور نور احمد کی نمایاں کارکردگیوں سے مکمل ہوئی۔ فرنینڈو، علی اور احمد نے مشترکہ طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی کی باؤلنگ کا مظاہرہ خاص طور پر شاندار تھا انہوں نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں متاثر کن طور بولنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بابراعظم کی وکٹ بھی لی۔

بابراعظم کی وکٹ لینے کے بعد حسن علی نے جشن نہیں منایا۔ میچ کے بعد کے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ وہ ہمارا کنگ اور کپتان ہے، اس لیے ہمیشہ احترام کا عنصر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے میں نے جشن نہیں منایا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انہیں آؤٹ کرنا ہی میرے لیے بہت بڑا جشن ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت کھیل بدل سکتا ہیں۔