قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی پریکٹس سیشن کے دوران موج مستیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ٹیم کی مالش کرنے والے ملنگ علی کے ساتھ کبڈی کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی نے ملنگ علی کے ساتھ کبڈی کھیلی اور انہیں گرا کر فتح کا جشن بھی منارہے ہیں۔
Hum cricket nahi WWE khelyn gy Hassan ali pic.twitter.com/In6sTh7tBi
— Kiran BatoolMR16×BA56 LIFE (@batool8918) November 25, 2023
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حسن علی کی موج مستی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اس سے قبل سری لنکا میں بھی بارش کے دوران حسن علی سلائیڈ کرتے دیکھے گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں حسن علی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔