لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر سے معاہدے طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے پہلے چھ میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے لیے وہ یکم اپریل کو انگلینڈ پہنچیں گے۔
حسن علی لنکا شائر کی جانب سے ڈیبیو میچ 14 اپریل کو کینٹ کاؤنٹی کے خلاف کینٹربیری میں کھیلیں گے اور لنکاشائر کو 19 مئی تک دستیاب ہوں گے۔
انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر حسن علی کا کہنا ہے کہ ’خوشی ہے کہ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔‘
Lancashire Cricket have completed the overseas signing of Pakistan international seamer, @RealHa55an for our first six matches of the @CountyChamp. ✍️ 🇵🇰
🌹 #RedRoseTogether | @TheRealPCB
— Lancashire Cricket (@lancscricket) March 1, 2022
فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ لیجنڈ وسیم اکرم بھی لنکاشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں تاہم اب میں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔
لنکا شائر کے ہیڈ کوچ گلین چیپل نے کہا کہ خوشی ہے کہ حسن علی کو پہلے 6 میچز کے لیے منتخب کیا ہے ان کی شمولیت سے بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوجائے گا۔