حسن نواز نے بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز حسن نوار نے قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری کا بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سیریز کے ابتدائی میچ میں ڈیبیو کرنے والے 22 سالہ کھلاڑی نے اپنے پہلے دو گیمز میں صفر کے ساتھ سیریز کا ایک مشکل آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے شاندار انداز میں کم بیک کر کے ہواؤں کا رخ موڑ دیا اور صرف 44 گیندوں میں اپنی سنچری اسکور کی۔

May be an image of ‎1 person and ‎text that says "‎ANZ Player of th ch nsor WHITER ANZ Major Sponso ANZ Major Sponsor ANZY Major Sponsor بکا Ma onsor TCI TEPSI AKSTAN AK STAN ANZY Major Sponsor ANZ Major Sponsor ΑΝΖ Major Sponsor ANZO Major Sponsor AN Major Ma onsor ANZ Major Sponsor‎"‎‎

حسن نے پاکستانی بلے باز کی جانب سے تیز ترین T20I سنچری کا بابر اعظم کا سابقہ ​​49 گیندوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر نے یہ ریکارڈ 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بنایا تھا۔

پاکستان کی جانب احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 2014 میں 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جب کہ بابراعظم نے بھی 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 58 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

سات بلند و بالا چھکے اور 10 چوکے لگانے والے حسن نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔